رانا ثناء اللہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد
رانا ثناء اللہ کی نامزدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لائسنس کے حصول کے لیے دھوکہ دہی سے اپنے دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا ملزم گرفتار
نواز شریف کا فیصلہ
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
پرانے پارلیمانی لیڈر
یاد رہے کہ قبل ازیں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے.
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا،
سینیٹر اسحاق ڈار نے چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
رانا ثناء اللہ کو مرحوم عرفان صدیقی کی جگہ پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے— Siddeeq Sajid (@S_SajidOfficial) December 17, 2025








