ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ختم کروا دیں : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر
وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب کی گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے زیادہ ہیں، ایف آئی آرز ہو رہی تھیں، انہیں ختم کروا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، امن اور ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
ماڑی پور ٹرک اڈے کا دورہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈے پہنچے اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر اور دیگر عہدے داروں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گر کر تباہ، وزارت دفاع کی تصدیق
ہڑتال کے دوران امن قائم رکھنے پر شکر گزار
انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری نے پرامن ہڑتال کی، اس دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں سے تباہی اور قدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے، امیرالعظیم
ڈرائیورز کے لیے نئے اقدامات
ڈرائیورز کے لیے ریسٹ ایریاز بنائیں گے، جو کراچی سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرے گا، اسے پنجاب میں تسلیم کیا جائے گا، یہ سرٹیفکیٹ 6 ماہ کے لیے کار آمد رہے گا۔
گاڑی کی خرابی کی صورت میں جرمانہ ہو گا، آپ کو بتا دوں کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ہر شہر میں ٹرک اسٹینڈ بنائیں۔
لائسنس کی مشکلات
انہوں نے کہا کہ لائسنس ملنے میں تاخیر ہوتی ہے، لائسنس ملنا مشکل ہے، جسے گاڑی چلانا آتی ہے، اسے ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل لائسنس ملے گا۔








