ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے پولیٹیکل ایڈوائزر رہے : عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، بجٹ 2025-26 میں تجویز

فیض حمید کی سیاسی سرگرمیاں

’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ممانعت تھی۔ 9 مئی جیسے واقعات اور بغاوت کروانے میں فیض حمید شامل رہے ہیں۔ فیض، نیازی گٹھ جوڑ کے حوالے سے تمام شواہد بھی موجود ہیں، تحقیقات میں جو شواہد ملے اس پر معاملے نے آگے بڑھنا ہے، دیکھتے ہیں کہ تحقیقات میں چیزیں کیسے آگے بڑھیں گی۔

قانونی ملاقاتیں

اسی کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی ہے۔ جیل مینوئل میں ملاقات سے متعلق بڑا واضح ہے کہ سیاسی بات نہیں کرنی۔ عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کروائی تھی کہ انہوں نے خلاف ورزی نہیں کی تھی، جبکہ عظمیٰ خان نے بھی خلاف ورزی کی ہے اور اب ان پر بھی کاٹا لگ گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...