بحیرہ عرب میں بننے والا ممکنہ طوفان کب پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے؟

ممکنہ طوفان کا خطرہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں بننے والا ممکنہ طوفان اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف سات ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی خاتون گرفتار
این ڈی ایم اے کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا پیشگی الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی بھارت کے قریب ہے۔
سخت نگرانی
این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔