پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی بولی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں بقیہ دو ٹیموں کو شامل کرنے کے لیے ٹینڈر پر بولی کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنوینشن سینٹر میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، متحدہ عرب امارات نے عمان کو شکست دے دی

بولی کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نئی ٹیموں کی بولی کے لیے بیس پرائس 40 لاکھ ڈالرز مقرر کی گئی ہے اور اس میں اضافے کا امکان ہے۔

بولی میں شامل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر 2 لاکھ ڈالرز بڈنگ فیس جمع کرانا ہوگی اور جو بولی میں ناکام رہے گا اسے 20 ہزار ڈالرز فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز واپس کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے: عمران ریاض

پی سی بی کی منصوبہ بندی

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی بڈ کمیٹی، تمام ٹیکنیکل معاملات کا جائزہ لے گی۔ کوالی فائیڈ بڈرز کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب جنگ کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ جو مالک دس سالہ حقوق کے لیے فرنچائز خریدے گا وہ پہلے تین سال اسے فروخت نہیں کرسکے گا، البتہ تین سال بعد 2029 میں اگر وہ چاہے تو اپنی مرضی سے مالکانہ حقوق سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیموں کی مالی صورتحال

پی سی بی کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق تمام 8 ٹیموں کو 2026 سے 2030 تک پانچ سال کے لیے سینٹرل پول سے تیس لاکھ ڈالرز سالانہ ملیں گے لیکن دستاویز میں بقیہ پانچ سال کا ذکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کی پچ سپنرز کے لیے سازگار ہوگی، پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، ایڈن مارکرم

ملتان سلطانز کا مستقبل

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں تنازع کی وجہ سے ملتان سلطانز کے مالک نے فرنچائز کا خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے، ان کا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گا۔

پی سی بی کے زیر غور یہ تجویز ہے کہ آئندہ سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے، تاہم اس بارے میں پی سی بی انتظامیہ کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

پی ایس ایل کی آئندہ ایڈیشن کا شیڈول

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ نے 11ویں ایڈیشن کی ونڈو کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایس ایل کا میلہ اگلے برس 26 مارچ سے 3 مئی تک مختلف شہروں میں سجے گا، اسی تاریخ کو بھارتی لیگ آئی پی ایل بھی شروع ہوگی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...