نوکریاں اور لیپ ٹاپ کی تقسیم، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم سرخ لائنیں ہیں: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں، میں آپ کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ خادم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی

ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 9005 طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جا رہے ہیں، سرکاری کالجز کے 1295، یونیورسٹیوں کے 6655 طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام سے گریز کیا جائے ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ مری

طلبہ کو مبارکباد اور عزم

مریم نواز نے لیپ ٹاپ، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپس، لیپ ٹاپس سے بھی کہیں زیادہ کرنا چاہتی ہوں۔ بہاولپور اور ملتان کا دورہ بھی کیا، ایک ماں کیلئے اپنے بچوں کیلئے کوئی تفریق نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ، 21 سال سے زائد عمر کے افراد کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر

تعلیم میں تفریق کا خاتمہ

انہوں نے کہا کہ طلبہ چاہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لودھراں یا پھر لیہ کے ہوں، ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں۔ آپ تمام طلبہ نے محنت کی، اپنے ماں باپ سمیت میرا خواب بھی پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

صاف ستھرا پنجاب اور خواتین کی حفاظت

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ستھرا پنجاب کے اہلکار صوبے کی تمام گلیاں، محلے، شہر اور گاؤں دن رات صاف کر رہے ہیں۔ مریم نواز آپ کی وزیراعلیٰ نہیں، آپ کی خادم ہے۔ سی سی ڈی نے پنجاب کو جرائم سے پاک کیا، مخالفین کہتے ہیں پنجاب خواتین کیلئے پہلے سے محفوظ جگہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خواتین اور بچوں کی حفاظت کا عزم

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کا خیال ہے، آپ زیور پہن کر نکلیں تو کسی کو آپ کی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو۔ ہراسانی کا واقعہ ہونے پر پولیس فوری ایکشن لیتی ہے، بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ویب سائٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پنجاب کے بچوں کے لئے نئے منصوبے

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچوں اور بچیوں کیلئے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی۔ ایک بچی نے کہا نوازشریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے، تمام پروجیکٹس ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں جاری وساری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاونِ خصوصی راشد نصر اللہ کی وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات

پراجیکٹس کی تنفیذ اور ترقی

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں ایک لاکھ 25 ہزار گھر بن رہے ہیں، اس وقت 70 سے 80 ہزار گھر تکمیل کے مراحل میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہم پنجاب کے لوگوں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے جا رہے ہیں۔ جو کام مرد وزرائے اعلیٰ نہیں کر پائے وہ آپ کی ایک خاتون وزیراعلیٰ نے کر دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں 20 نومولودوں کی اموات کے بعد نصف درجن میٹرنٹی ہومز سیل

سڑکوں اور ہسپتالوں کی بہتری

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دو سال میں 30 ہزار کلومیٹر سڑکیں بن رہی ہیں، پنجاب میں بڑے بڑے ہسپتال بن رہے ہیں۔ لاہور میں کینسر کا پہلا سرکاری ہسپتال بن رہا ہے، پنجاب کے ہر شہر میں دل کے امراض کے ہسپتال بن رہے ہیں۔

پنجاب مافیا فری ہوچکا ہے

انہوں نے کہا کہ اعمال نامہ آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں کیونکہ میں آپ کو جوابدہ ہوں، 2 ہزار کے قریب پراپرٹی پر قبضے واپس دلوائے جا چکے ہیں۔ ڈالا اور وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا، آپ کو اب پنجاب میں کوئی مافیا نظر نہیں آئے گا، پنجاب اس وقت مافیا فری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...