خواجہ آصف: بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں

خواجہ آصف کا الزام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ہفتے کو کے پی ہاوس سے غائب ہو کر رات عمر ایوب کے گھر گزاری۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
پی ٹی آئی کا گرتا ہوا اثر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے پی ٹی آئی سے خطرہ ہونے کا تاثر اب زائل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی طرف سے قاضی فائز عیسیٰ کی مخالفت کا دعویٰ، مگر وجہ کیا بنی؟ معروف صحافی تفصیلات سامنے لے آئے۔
سوشل میڈیا پر تبدیلی
انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے تک پی ٹی آئی والے جو گالیاں سوشل میڈیا پر حکومت کو پڑواتے تھے، اب خود پی ٹی آئی کو پڑ رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کا کارکن مایوس ہوچکا ہے۔
علی امین گنڈا پور کے مستقبل کے لائحہ عمل
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ مستقبل میں علی امین کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔