پنجاب اسمبلی کا 37 واں اجلاس کل طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے 37 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس بروز جمعہ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں جنوری سے نومبر 2025 تک صنفی بنیاد پر خواتین پر تشدد کے واقعات کی رپورٹ جاری
اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نکات
اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق ارکانِ اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے، جبکہ ارکان اسمبلی زیرو آور کے نوٹسز بھی پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران 5 تحریکِ التواء کار ایوان میں زیرِ بحث آئیں گی۔
قانون سازی کا عمل
اس کے علاوہ اجلاس میں قانون سازی کا عمل بھی آگے بڑھے گا، دی پنجاب فلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔ اسی اجلاس میں پنجاب معذور افراد کو عطائے اختیار (ترمیمی) بل 2025 بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔








