پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں: گورنر سندھ
کراچی میں گورنر سندھ کا پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ریاست قطر کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاستِ قطر کو قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور قطر کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمنائیں کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، موبائل فون پر ٹیکس میں کمی پر غور
پاکستان اور قطر کے تعلقات
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے مضبوط بنیاد رکھتے ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، اور سفارتی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔
قطر کی ترقی کے لیے نیک خواہشات
گورنر سندھ نے قطر کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








