احسن فتیانہ: پی ٹی آئی رہنما گھر واپس لوٹ آئے

بازیابی کی کامیاب کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ احسن ریاض فتیانہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ کو بازیابی کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح احسن فتیانہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے رکتے ہی انجن علیٰحدہ ہو کر کسی روٹھے محبوب کی طرح پلیٹ فارم سے نکل کر دور کہیں دھند میں گم ہو جاتا ہے، اتنا دور کہ نظر آنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
عدالتی احکامات اور کارروائی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اغوا کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کے لیے اشارہ دے دیا
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے کہا کہ اگر آپ قانونی کارروائی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کیس کی پیروی کریں۔ بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
احسن فتیانہ کی جبری گمشدگی
واضح رہے کہ درخواست گزار کے وکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ احسن فتیانہ کو صبح ساڑھے 3 بجے گھر سے جبری لاپتہ کیا گیا، پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ چھاپہ مارا، احسن فتیانہ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔