صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کی ملاقات
ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
ملاقات کی تفصیلات
ایوانِ صدر کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک-افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے خارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا
تعلقات کی اہمیت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، بحرین کی لیڈرشپ کا حالیہ دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے دو سال: معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور اصلاحات کی نئی تاریخ رقم
مبارک باد اور شکریہ
صدرِ مملکت نے بحرین کو یو این سیکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارک باد دی اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بحرین کے اظہارِ یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع
’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے نئی نسل کے ایٹمی ری ایکٹر نے ایک ہزار دنوں کا فعال آپریشن مکمل کرلیا
بحرینی سرمایہ کاروں کے لیے دعوت
صدرِ مملکت نے پاکستان میں خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی اور کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستانی قیدیوں کے لیے معافی
صدرِ پاکستان آصف زرداری نے 1 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو عزت اور مواقع فراہم کرنے اور پاکستانی قیدیوں کی شاہِ بحرین کی جانب سے معافی پر اظہارِ تشکر کیا۔








