خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کے لئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع
پشاور میں سرکلر ریل پراجیکٹ کا آغاز
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کو ملانے کے لیے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر پورٹ پر روکے جانے پر اینکر پرسن فرخ وڑائچ کا موقف آگیا
پشاور کے ساتھ دیگر شہروں کا روابط
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 4 بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے ملایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت سرکلر ریل پراجیکٹ پر دو مرحلوں میں کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نجف حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع ، گرفتاری کے لیے چھاپے
ٹرین کا نظام
مردان، نوشہرہ، چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا، پاکستان ریلوے فیزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کی 2022 میں منظوری دی گئی تھی لیکن مالی اور انتظامی مسائل کے باعث منصوبے پر بروقت کام شروع نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے، صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا
منصوبے کے فوائد
سرکلر ریل پراجیکٹ کے تحت شہروں کے درمیان فاصلے کم اور ٹریفک کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ منصوبے کی نگرانی اور دیگر معاملات کی ذمہ داری خیبرپختونخوا اربن موبائلٹی اتھارٹی کی ہوگی۔
فزیبلٹی اسٹڈی کی صورتحال
سرکاری دستاویز کے مطابق ریلوے حکام نے فزیبلٹی اسٹڈی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، فزیبلٹی اسٹڈی پر چند مہینوں میں ہی کام مکمل کیا جائے گا۔








