پائلٹ نے بھارت میں جہاز اُڑانے سے انکار کیا، حیران کن وجہ سامنے آئی!

بھارت میں انڈیگو کی پرواز میں 5 گھنٹے کی تاخیر

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں انڈیگو کی ایک پرواز اس وقت 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جب پائلٹ نے جہاز اُڑانے سے عین موقع پر انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیتوکپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا

پائلٹ کا انکار اور پرواز کی تاخیر

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ نے ڈیوٹی کے اوقات مکمل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مسافروں سے بھرے طیارے کو اڑانے سے انکار کر دیا جس پر پونے سے بنگلورو کے لیے پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار کا اصل مقصد لاشیں گرانا تھا: وزیر اطلاعات کی حیران کن بات

سوشل میڈیا پر واقعے کا ردعمل

اس حالیہ واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق پرواز جو پونے سے 12:45 بجے اڑان بھرنے والی تھی آخر کار صبح 5:44 پر روانہ ہوئی اور صبح 6:49 بجے بنگلورو میں اتری۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

مسافروں اور عملے کی بحث

عملے اور مسافروں کے درمیان تصادم کی ایک ویڈیو صارف نے X پر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا گیا IndiGo کی پرواز پونے سے بنگلورو تک اس وقت 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب پائلٹ نے اپنے کام کے اوقات ختم ہونے کی وجہ سے ٹیک آف کرنے سے انکار کر دیا۔

مسافروں کو نہ تو ناشتہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی معاوضہ۔ کسٹمر سروس مطلق نظر انداز کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کی مانند زیرِ زمین سرنگیں کیوں بنائی جا رہی ہیں؟-1

مسافروں کی مایوسی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلائٹ کے اندر تقریباً 200 مسافروں نے ایک خاتون کیبن کریو سے بحث اور التجا کی جب خاتون نے بتایا کہ پائلٹ ٹیک آف نہیں کرے گا۔

پائلٹ کی خاموشی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب مسافر پائلٹ کو پکارتے ہیں اور اس سے جواب مانگتے ہیں تو اسے کاک پٹ کا دروازہ بند کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...