کوہستان سکینڈل، مرکزی ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔
کوہستان مالیاتی سکینڈل کی تازہ پیش رفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب پلی بارگین کی درخواست دے دی.
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سٹیٹسن سینڈرز نے بطور نئے امریکی قونصل جنرل ذمہ داریاں سنبھال لیں، تقریب میں گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت
نیب کی تحقیقات
نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے نیب تفتیشی افسر کو درخواست دی، چیئرمین نیب سے منظوری کے بعد درخواست دوبارہ عدالت میں دائر کی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: کسٹمر سروس! خراب کوالٹی کی منشیات پر ڈرگ ڈیلر کی معذرت، گاہکوں کو مفت سیمپل دینے کی پیشکش
غبن کی تفصیلات
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں بطور ہیڈ کلرک اربوں روپے کا غبن کیا، ترقیاتی سکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں اور پیسے نکالے گئے ہیں.
ملزم کے اثاثے
نیب کے مطابق ملزم نے اپنے نام، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام اثاثے بنائے ہیں، اثاثوں میں گھر، فلیٹس، پلازے، قیمتی گاڑیاں، نقد رقم اور سونا شامل ہیں۔ سکینڈل میں 32 سے زائد ملزم گرفتار ہیں.








