جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع
دفعہ 144 کی توسیع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جڑواں شہروں میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی.
نئی تاریخیں
دفعہ 144 میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق جلسے جلوس ریلیوں پر مکمل طور پابندی عائد ہوگئی.
نئی پابندیاں
نوٹیفکیشن میں مزید لکھا گیا کہ چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہو گی، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی.








