عمران خان کو زائد عمر، بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے کے باعث کم سزا دی گئی، توشہ خانہ ٹو کا تحریری فیصلہ۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر کنٹرول کی جا سکتی ہے ختم نہیں، آپ کیسے قابو پا سکتے ہیں؟ جانیے
فیصلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان جرم کے مرتکب پائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ
سزا کا تعین
بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ مجرمان پر فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر مزید 6، 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہسپتال لے جاتے ایمبولینس میں بے ہوش خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
سزا میں نرمی
تحریری فیصلے کے مطابق بانی کی عمر زیادہ ہونے اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے کا خیال رکھتے ہوئے دونوں کو کم سے کم سزا دی گئی۔ مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل؛ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیدیا
کیس کا پس منظر
واضح رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا، دونوں 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سنٹر شارجہ اور لائین آف یہوداہ منسٹریز کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا
عدالتی کاروائی
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اپنے بیان میں کہا کہ خصوصی عدالت سینٹرل-I، اسلام آباد نے توشہ خانہ-II کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی اور ان کی اہلیہ بشرٰی عمران کو مختلف دفعات کے تحت سزا سنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو کی کپل شرما شو میں واپسی ممکن بنانے کے لیے نیٹ فلکس نے کیا کردار ادا۔
مجرمان کی سزا
عدالت نے ملزمان کو دفعہ 409 تعزیراتِ پاکستان کے تحت 10 سال قیدِ سادہ اور دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ دونوں ملزمان پر 16,405,000 روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ یہ فیصلہ عدالت نے 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد صادر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ: تمام تر کوششوں کے باوجود ٹریفک پولیس وائرل چاچا کے سائز کا ہیلمٹ نہ مہیا کر سکی،DSP مبشر قادر کا ہیلمٹ کے لیے خصوصی ٹیم لاہور روانہ کرنے کا اعلان
جیولری سیٹ کا معاملہ
مقدمہ کا پس منظر یہ ہے کہ ملزمان نے مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران موصول ہونے والا Bvlgari جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا حالانکہ وہ اس کے قانونی طور پر پابند تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں حفاظت اور آگ سے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش، 1,400 سے زیادہ کمپنیوں کی شرکت
مالی نقصان
تفتیش کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت اور بدنیتی سے مذکورہ جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت لگوائی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 32.851 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت کے ساتھ چھٹیوں کی بہار، طلبہ اور ملازمین کے مزے ہی مزے
تاریخی فیصلہ
یہ مقدمہ ایف آئی اے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں سابق وزیرِاعظم اور ان کی اہلیہ کو خالصتاً دستاویزی شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، پاکستان پر الزام لگانا عادت بن گئی ‘‘بھارتی سیاستدان نے مودی سرکار کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا
حکومتی اقدامات
فیصلے کے بعد دونوں ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
ایف آئی اے کی کارکردگی
ایف آئی اے کی جانب سے محمد افضل خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور شمس گوندل، ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اس مقدمہ کی کامیاب پیروی پر متعلقہ تفتیشی ٹیم اور افسران کی کارکردگی کو سراہتا ہے。








