وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بریک پیڈز پاکستان کے ریلوے نظام کی ترقی میں مددگار مگر کیسے، تفصیلات سامنے آگئیں
شہید جوانوں کے لئے عقیدت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راہ حق میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لئے حرف عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
زخمیوں کی صحت یابی کی دعا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزدلانہ حملے میں خواتین و بچوں سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سیکیورٹی فورسز کی تعریف
انہوں نے 4 بزدل دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔








