کراچی میں دھند، 5 بین الاقوامی پروازیں دیگر ایئرپورٹس منتقل
کراچی میں بین الاقوامی پروازوں کی منتقلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں آنے والی 5 بین الاقوامی پروازیں دھند کے باعث دیگر ایئر پورٹس کی طرف منتقل کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چینی صدر
پی اے اے کا بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھینکے جانے کے بعد تحریک انصاف کا رد عمل بھی آگیا
نجی ایئر لائن کی پرواز
ترجمان کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کی گئی ہے۔
حفاظتی اقدامات
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ محدود حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی معمول کا حفاظتی اقدام ہے۔








