بنوں، جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کردیا
پولیس کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹاؤن شپ چڑیا گھر کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازع پر قریبی رشتےدار نے گھر پر فائرنگ کی، لاشوں اور زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








