چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابراعظم کے استعفیٰ پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی بات کہی

بابراعظم کا کپتانی سے استعفیٰ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 4 مقامات پردھرنوں کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا بیان

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ کپتانی کیلئے مضبوط دعویدار کا انتخاب کرے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ انہوں نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ناراض بابراعظم کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور بیٹر قومی ٹیم کیلئے انتہاہی اہم ہیں، ہمیں انکی بطور خدمات کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد

بابراعظم کی جانب سے اعلان

قبل ازیں 2 اکتوبر کو وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کہ وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہیں، اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز خان کی پہلی ٹیسٹ سنچری: انڈین بلے باز جنہوں نے رنز کے انبار لگائے اور کوہلی کا وزن کم کرنے کا مشورہ دریافت کیا۔

کپتانی کی ذمہ داریوں کی تبدیلی

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا، اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں۔

بابراعظم کا ماضی اور کپتانی کی تبدیلی

خیال رہے کہ دوسرا موقع ہے جب بابراعظم نے قیادت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، اس سے قبل بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ورلڈکپ ناقص کارکردگی پر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا اور انکی ٹیسٹ میں شان مسعود جبکہ ٹی20 میں شاہین کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

تاہم محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین سے کپتانی لیکر بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنادیا گیا تھا جس پر ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور پھر ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا، بھارت سے شکست کے بعد ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کا کپتان دوبارہ تبدیل کردیا گیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...