مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے مباحثے پر ثقلین مشتاق کا اظہارِ خیال
ثقلین مشتاق کی مفتی شمائل ندوی سے حمایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری سپنر ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان ہونے والے مباحثے پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد، یہ کامیابی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے: وزیر معدنیات
مباحثے کا جائزہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مفتی شمائل ندوی کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر صاحب کے درمیان ہونے والا مباحثہ دیکھا۔ مفتی صاحب، آپ واقعی ایک عظیم انسان ہیں، آپ کا علم، منطق اور دانائی قابلِ تحسین ہے۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔
تاثرات کا اظہار
Just watched the debate between @MuftiShamailNadvi & @JavedAkhtarSahab. Mufti Sahab, you're a true inspiration! Your knowledge, logic & wisdom are a blessing. God bless & protect you. Your explanation of God's existence was mind-blending! A great initiative, conducted...
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) December 21, 2025
یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
مفتی شمائل ندوی کی گہرائی
ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی کی وضاحت کو نعمت قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ خدا کے وجود پر آپ کی وضاحت نہایت گہری اور ذہن کو جھنجھوڑنے والی تھی، یہ ایک بہترین اقدام تھا، جو نہایت شائستہ انداز میں انجام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق
مباحثے کے اہمیت
ان کے مطابق اگر ہم سب زندگی کے اہم موضوعات پر اسی طرح پُرسکون ماحول میں، ایک کپ کافی کے ساتھ گفتگو کریں تو دنیا واقعی ایک بہتر جگہ بن سکتی ہے۔
دلچسپ مباحثہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان ایک دلچسپ مباحثہ ہوا، جس کا موضوع ’کیا خدا کا وجود ہے؟‘ تھا، جس میں عالم دین نے اپنے دلائل سے جاوید اختر کو لاجواب کر دیا۔








