انڈر 19 ایشیاء کپ: فائنل میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
پاکستان کی شاندار فتح
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست، پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج لاہور میں: 22 مقدمات مختلف تھانوں میں درج
میچ کی تفصیلات
دبئی میں کھیلے جانے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 23 اوورز کے اختتام پر بھارت کا سکور 120 رنز پر 8 وکٹیں ہو چکا تھا، جبکہ جیت کے لیے 27 اوورز میں 228 رنز درکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کی بولنگ کی برتری
Sheer dominance with the ball!
Pakistan pacers on top in Dubai. India U19 are 86-6 after 13 overs #PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup pic.twitter.com/VuXEzIMo46
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2025
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 روز میں کتنے ہزار رضا کاروں نے شہری دفاع کی ٹریننگ مکمل کی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
حذیفہ احسن کی شاندار بولنگ
میچ میں حذیفہ احسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے خِلان پٹیل (19 رنز) کو لانگ آف پر کیچ آؤٹ کروایا، جبکہ بعد میں ہنیل پٹیل (6 رنز) بھی ان کی گیند پر لانگ آف پر ہی کیچ دے بیٹھے۔ عبدال سبحان نے بھی سخت لائن و لینتھ کے ساتھ دباؤ برقرار رکھا اور کم رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
پاکستان کی بیٹنگ کی کامیابی
انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔
پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل سکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، سمیر منہاس 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت نے وفاق کی ناقص قرار دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں اب تک واپس نہ کیں
ٹاس اور اس کی اہمیت
اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آج بھی کپتانوں کا ہینڈ شیک نہیں ہوا، ٹاس سے قبل ٹرافی کے ساتھ تصویر کے موقع پر بھی ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔
تاریخی پس منظر
یاد رہے کہ 2012 کے انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیاء کپ کا فاتح نہیں بنا تھا۔








