نوجوانوں کے لیے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم

نیشنل گیمز کی فتح

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں۔ پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائے گی۔ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا۔

نوجوانوں کے لیے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر و بحالی کے لیے شعبہ تعمیر و بحالی قائم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کو بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ سپورٹس فیسٹیول بحال کر کے ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے۔ سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی کوچ بھی لائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...