عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، نوازشریف کو کردار ادا کریں تاکہ مخالفین پر پریشر کم ہو، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ اس وقت نوازشریف کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔ نوازشریف سب سے بڑے ہیں، انہیں آگے آ کر بات کرنا پڑے گی تاکہ مخالفین پر پریشر کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں: برسلز میں سہیل وڑائچ موجود تھے، انہوں نے اپنے تجسس پر کالم لکھا لیکن وی لاگ اور پوڈ کاسٹ سے بات بڑھائی گئی، راناثنااللہ
تقریب کی اہمیت
خواجہ سعد رفیق نے ایوان اقبال میں منعقدہ خواجہ رفیق شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تمام سیاسی کارکنوں نے تحمل سے بات کو سنا۔ یہ تقریب لاہور کی سب سے پرانی سیاسی تقریب میں سے ایک بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے شوبز انڈسٹری کو 33 سال دینے والے بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا
خواجہ رفیق شہید کی زندگی کا اثر
سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ رفیق شہید کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ طاقت کا استعمال ریاست کو آگے لے کر نہیں جا سکتا۔ یہاں پاکستان بنتے ہی فوجی جرنیلوں اور جاگیرداروں کا گٹھ جوڑ بن گیا۔ پاکستان بنانے والوں کو ملک دشمن غدار کہا گیا، جبکہ آئین کو پامال کرنے والوں کو سلیوٹ مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے جو ریکوری کی وہ اربوں نہیں کھربوں میں ہے، اعظم نذیر تارڑ
جمہوریت کی اہمیت
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہمارے خمیر میں ہے اور یہ قوم جمہوریت سے مایوس نہیں ہے۔ میں اول و آخر مسلم لیگی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کی حمایت، بدلتی صورتحال میں دیا مرزا کی وضاحت آگئی
سیاست اور ووٹ کی طاقت
سعد رفیق نے کہا کہ جس دن وہ جیل سے نکلے، اسی دن کہا تھا کہ انتقام نہیں لوں گا۔ ان کا حلقہ چار ٹکرے کئے گئے، اور کچھ مہربانی جنرل فیض حمید نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ووٹ کی طاقت کو مجروح ہونے سے بچانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی سپورٹ کا مطلب یہ نہیں ہم اس بجٹ کا حصہ ہیں: شازیہ مری
تحریک انصاف کی تنقید
سعد رفیق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہماری پارٹی پر ایکشن کیا۔ جب کسی کو سزا ہوتی ہے تو مجھے کبھی خوشی نہیں ہوتی۔ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچایا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری
پنجاب حکومت کی کارکردگی
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی حکومت تاریخی کام کر رہی ہے، مگر اس کی محنت کے ثمرات نہیں مل رہے۔ انہوں نے پنجاب کو گالی بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
سیاسی مکالمہ کی ضرورت
سعد رفیق نے کہا کہ سیاست دانوں کا کام ہے کہ وہ اپنے آپ کو اہل ثابت کریں۔ ہمیں لوگوں سے بات کرنا ہوگی اور اپوزیشن میں جانے کی صورت میں بہت سی مشکلات سے بچا جا سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بخطرناک گینک کیساتھ کام کرنیوالی ’لیڈی ڈان‘ گرفتار کرلی گئی
نوازشریف کا کردار
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ اس وقت نوازشریف کو فعال کردار ادا کرنا پڑے گا۔
نئے سیاسی معاہدے کی ضرورت
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو ایک نئے سیاسی معاہدے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک نیا میثاق جمہوریت چاہیے اور اس بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔








