15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا اور پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ کریں گے، امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان
عوامی ریفرنڈم کی کال
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا اور پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا اور کراچی کا چودہواں نمبر
دھرنے کی اہمیت
راولپنڈی لیاقت روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ پنجاب کے خلاف دھرنا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بارش کے باوجود دھرنا کرنے پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
سیاسی حالات پر تنقید
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 14 دن دھرنا دیا تھا کیا اب بھی آپ تیار ہیں، فارم 47 کی پیدوار قوتیں اسٹیبلشمنٹ نے حکومت میں بٹھا دی ہیں، اسمبلی میں بیٹھے سارے لوگ جیتے نہیں بلکہ انہیں مسلط کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اصول بنا لئے ہیں کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب
آئینی جدوجہد کی ضرورت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں آئین کے لیے طویل جدوجہد کرنی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ(ن) نے 6 برسوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے، ایک خاندان، چوہدری اور وڈیرے پنجاب میں اور سندھ میں زرداری حکومت بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی
تعلیمی نظام کی صورتحال
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احسن اقبال کہہ رہے تھے کہ دو کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، یہ تین سال پرانی رپورٹ ہے، جبکہ اب یہ لوگ اسکولوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں، اچھی حکومت کیوں اسکول نہیں چلا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: مریدکے میں جس مسجد پر حملہ ہوا وہاں کیا تھا اور مقامی لوگ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟ الجزیرہ کی رپورٹ نے حقیقت دنیا کو دکھا دی
ٹیکس پالیسیاں اور کرپشن
ان کا کہنا تھا کہ غریبوں پر نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تو خود کرپشن کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر میئر کے ماتحت ہونا چاہیے، ہم عدالت میں بھی گئے ہیں کل عدالت نے طلب کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی ناکہ لگا کر مجھ سے رشوت طلب کی گئی، اسلام آباد پولیس پر فرخ کھوکھر کے سنگین الزامات
عدالتی نظام میں خامیاں
انہوں نے کہا کہ عدالت کا نظام انصاف نہیں دے رہا ہے، یہ گلا سڑا نظام ہے، یہ نظام فوجی ڈکٹیٹروں نے یا ان کے ہاتھوں بننے والے حکمرانوں نے بنایا یہ اپنے فیلیئر کا اعلان کیوں نہیں کرتے، انہوں نے تو ملک توڑ دیا۔
عوام کی رائے اور مستقبل کے منصوبے
ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں سے پوچھیں گے کہ آپ عدل کا نظام چاہتے ہیں یا نہیں، یہ نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، عوام کی رائے لے کر پوری دنیا کو بتائیں گے کہ عوام کیا چاہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت کراچی سے خیبر تک دھرنے جاری ہیں، 15 جنوری تک ہمیں آرام سے نہیں بیٹھنا ہے، سب کو ایک پیج پر لے کر آنا ہے، عوام کے ریفرنڈم کے نتائج اکٹھے کریں گے پھر چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جانب مارچ کریں گے۔








