لڑائی جھگڑا فساد کسی قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا، دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء اللہ کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائت) سینٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑا فساد کسی قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔ دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا۔ خواجہ رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 25 مئی کو اسلام آباد پر حملہ کیا گیا، دفاعی تنصیبات پر حملہ بہت غلط تھا، مسلح لوگوں کو ساتھ لے کر آئے، اگر وہ حملہ نہ ہوتا تو اسمبلی ختم ہوتی اور الیکشن ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری روکنے سے ریلوے کو 8 ماہ کے دوران کتنی بچت ہوئی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تحریک انصاف کی قیادت اور انتخابات
ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے دوبارہ الیکشن پر بات کی، الیکشن کے معاملات طے پاگئے تھے، پی ٹی آئی نے کہا بانی سے اجازت لینے دے جو نہیں ملی، اس کے بعد نو مئی ہوا پھردیگر واقعات کی تیاری ہورہی تھی۔ 26 نومبر 2025 کی تیاری کی جانی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کے لیے پاکستانی قونصلہ جنرل کا دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل خانے کا دورہ، تاثرات درج کیے۔
سیاسی عدم استحکام کی وجوہات
لیگی رہنما نے کہا کہ اگر ملاقاتیں ملک میں فتنہ فساد کی تیاری کیلئے ہوں تو کیا قانون اجازت دیتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے بعد باہر آکر کہا گیا، ٹویٹ ہوا، سب قوم کے سامنے ہے، سیاسی عدم استحکام اس وقت ہوتا ہے جب سیاسی جماعتیں بات چیت کو چھوڑ کر تصادم کا راستہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا
اسلام آباد جانے کی ممانعت
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کو پچھلے دنوں اسلام آباد جانے سے پوری طاقت سے روکا گیا، جماعت اسلامی کو تو آنے دیا گیا، میں نے کہا کہ ان پر یقین ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف نہیں جاسکتے۔
سزاؤں اور ملاقاتوں کی پابندی
انہوں نے مزید کہا کہ سزاؤں کا سلسلہ، ملاقاتوں پر پابندی کو ختم ہونا چاہیے مگر اس کا تعین اسی وقت ہوسکتا ہے جب کوئی باز آئے گا۔








