بزرگوں کے ساتھ بھارت سے پاکستان ہجرت کی ہم چشم دید گواہان ہیں کہ ناروا، ظالمانہ سلوک اور قتل و غارت کی ابتدا ء بھارتی پنجاب کے علاقوں سے ہوئی۔

تعارف

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 254
انہوں نے ہم لوگوں کا تعارف کروانے کے لیے سردار بھوپندر سنگھ سدھو کو مائیک پر آنے کی دعوت دی۔ سردار بھوپندر سنگھ سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قلمکار اور ہمارے دوست بھی ہیں اور متعدد بار پاکستان آچکے ہیں۔ ’ان ٹوٹے دیس‘ کے عنوان سے پاکستان کا سفرنامہ بھی سپرد قلم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان

تقریب کا آغاز

پاکستان کے دو دوروں میں وہ سٹیزن کونسل کے مہمان بھی رہے۔ اس لحاظ سے وہ ہم سب لوگوں سے بخوبی آشنا تھے۔ انہوں نے نہایت میٹھے، رسیلے اور ادبی لہجے میں ہمارے وفد کے ارکان کا فرداً فرداً تعارف بار کے ممبران سے کروایا۔ امرتسر بار کے سابق صدر وپن کے ڈھنڈ نے افتتاحی تقریر کی اور بھارت پاکستان کی وکلاء برادری میں وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف نے 23 ارکان پر مشتمل نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی

مقررین کی باتیں

ان کے بعد رکھ بیر سنگھ باغی ایڈووکیٹ، لکھ وندر سنگھ ایڈووکیٹ، فروتم سنگھ ایڈووکیٹ اور امرجیت سنگھ بائی ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے جہاں پاکستان بھارت کے تعلقات کے حوالے سے اچھی اچھی باتیں کیں، وہیں کچھ مقررین نے 1947ء میں پاکستان سے بھارت ہجرت کر کے آنے والے سکھوں کے ساتھ ناروا اور بقول مقررین ظالمانہ سلوک کے حوالے سے کچھ تلخ و ترش گلے شکوے بھی شامل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا

جوابی کارروائی

جوابی کارروائی کے طور پر راقم کے ساتھ ساتھ جہانگیر اے جھوجھہ اور سرفراز سید نے اپنی تقاریر میں بتایا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کے ساتھ بھارت سے پاکستان ہجرت کی تھی اور ہم اس بات کے چشم دید گواہان ہیں کہ ناروا، ظالمانہ سلوک اور قتل و غارت کی ابتدا دراصل بھارتی پنجاب کے علاقوں سے ہوئی تھی۔ ہمارے مقابلے میں امرتسر کے نوجوان مقررین نے سنی سنائی باتوں کی یکطرفہ کہانیوں کے زیر اثر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

اختتام کی تقریب

تقریب کے اختتام پر چائے اور دیگر لوازمات سے قبل امرتسر بار ایسوسی ایشن کی طرف سے وفد کے وکیل ارکان کو یادگاری شیلڈ اور پنجابی زبان کے نامور آنجہانی سردار موہن سنگھ کی تصاویر والے فریم شدہ پوسٹر پیش کیے گئے۔ بھوپندر سنگھ نے ہمارے دوست ظفر علی راجا کے بارے میں بار کو بتایا کہ راجا صاحب وکالت کے ساتھ ساتھ بہت اچھے شاعر بھی ہیں۔ چنانچہ بھوپندر سنگھ کی فرمائش پر تقریب ختم ہونے سے پہلے راجا صاحب نے درج ذیل اشعار امرتسر کے وکلاء کو سنائے اور ان سے خوب داد سمیٹی:

شہر لاہور دے یاراں نو کیتا اے یاد
امرتسر دی بار نوں راجا دھنے باد
ہر قانون دی ہر ہر حکمت جان دی اے
ہر انسان دا حق ہے عزت، جان دی اے
لوکائی دی سیوا خدمت جان دی اے
کر دی اے بے بس مظلوماں دی امداد

(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...