اسلام آباد، فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار اور تاریخی استقبال

پاکستان کی فاتح انڈر 19 ٹیم کی واپسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان کی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم بالآخر وطن واپس پہنچ گئی۔ نوجوان شاہینوں کا شاندار، پُرجوش اور یادگار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج، پولیس نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سمیت نامزد 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے

پی آئی اے کی خصوصی پرواز کی صورتحال

قومی ٹیم کو وطن واپس لانے والی پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 212 تکنیکی تاخیر کا شکار رہی۔ طیارہ مقررہ وقت رات 12 بج کر 30 منٹ کے بجائے رات 1 بج کر 15 منٹ پر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور گلبرگ میں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے ڈرامے کا پول کھل گیا

شائقین کا ولولہ انگیز استقبال

جب طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو شائقین میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔ ایئرپورٹ پر نوجوان شاہینوں کے پرتپاک استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ شائقین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور قومی ہیروز کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

قومی ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شہریوں نے بھرپور انداز میں فاتح کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر فضا جشن میں بدل گئی اور ہر طرف خوشی اور فخر کا اظہار کیا جاتا رہا۔

سیکیورٹی کے انتظامات

ٹیم کی آمد سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز، ڈی آئی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر سمیت دیگر افسران نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کی نگرانی کی۔ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...