فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع میں ملاقات، انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق
ملاقات کا پس منظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کرتا ہے، اسحاق ڈار
تفصیلی گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت میں وکیل کی نیم برہنہ پیشی پر عدالت حیران، جج کا شدید برہمی کا اظہار
تاریخی تعلقات کی توثیق
اس ملاقات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی ایک بار پھر توثیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے
اعزاز کی تفصیلات
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔
یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ممتاز عسکری خدمات اور قیادت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، سٹریٹجک ہم آہنگی اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، یہ اعزاز علاقائی امن و استحکام، خصوصاً انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں مسلسل تعاون کے لیے ان کی خدمات کا بھی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کیسے رکوائی؟ ٹرمپ نے سعودی عوام کو بھی بتا دیا
سعودی قیادت کی تعریف
سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سٹریٹجک وژن کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔
شکریہ اور عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس اعزاز پر خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا، انہوں نے سعودی مملکت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔








