صدر آصف زرداری کی عراق کے دارالحکومت بغداد میں مقدس زیارات کی حاضری
صدر آصف علی زرداری کی بغداد آمد
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟ مقبول اداکار ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کردیا
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا مزار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت نے بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹس موصول نہیں ہوا ، فیشن ڈیزائنر ماریہ بی
کاظمیہ مقدسہ میں حاضری
بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظم ؒ اور امامِ محمد التقیٰ الجوادؒ کے روضوں پر حاضری دی۔
روضۂ کاظمیہ میں صدر مملکت نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، عالمی امن اور اسلامی ممالک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور ائمۂ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا دائمی سرچشمہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی
امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کا مزار
صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں امامِ اعظم ابو حنیفہؒ کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اسلامی فقہ، علم اور رواداری کے فروغ میں امام ابو حنیفہؒ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے جمرود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
ملاقاتیں اور انتظامات کا معائنہ
اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے مختلف مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقاتیں بھی کیں اور زیاراتِ مقدسہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دورے کا مقصد
یہ دورہ صدر مملکت کے بین المذاہب ہم آہنگی، اسلامی ورثے سے وابستگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








