ایس پی شہر بانون کو پوڈ کاسٹ کے دوران قتل کی واردات کی اطلاع، حیران کن انکشاف

شہربانو نقوی کا پوڈکاسٹ میں شرکت

لاہور (ویب ڈیسک) اے ایس پی شہربانو نقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس پی شہربانو نقوی پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کر رہی ہوتی ہیں کہ اسی اثنا میں انہیں ایس ایچ او کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوتی ہے۔ وہ میزبان سے کہتی ہیں کہ آپ یہیں بیٹھے رہیں، ایک قتل کا واقعہ پیش آ گیا ہے میں جلدی سے ہو کر آتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کون سا سیاستدان کس شوگر مل میں حصے دار، ایس ای سی پی نے تفصیلات جاری کر دیں

واقعے کی تفصیلات

تقریباً 1 گھنٹے بعد اے ایس پی شہربانو نقوی دوبارہ پوڈکاسٹ میں واپس آتی ہیں جہاں میزبان ان سے پیش آنے والے واقعے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ جواب میں وہ بتاتی ہیں کہ قتل ہو گیا تھا۔ میزبان نے تفصیلات پوچھیں تو شہربانو نقوی نے بتایا کہ قتل کا واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں روسی جوڑے کا قتل، لاشوں کے ٹکڑے کہاں سے ملے ؟ جان کر روح کانپ اٹھے

قتل کی نوعیت

اے ایس پی کے مطابق واقعے میں ایک شخص نے رقم کے تنازع پر منصوبہ بندی کے تحت اپنے دوست کو قتل کر دیا جبکہ مقتول کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب مقتول کے رشتہ دار باہر سے آئے اور فون کالز کا جواب نہ ملا تو انہوں نے دیوار پھلانگ کر اندر جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ گھر کی مالکن کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جنہوں نے اشاروں کے ذریعے گھر میں موجود ملزم کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے تنازعہ کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ۔۔۔ وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو

پولیس کی کارروائی

بعد ازاں رشتہ دار فوری طور پر تھانے پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ایس پی کے مطابق ملزم ایک بچی کو یرغمال بنائے ہوئے تھا اور اس پر اسلحہ تانے کھڑا تھا جبکہ مقتول کی لاش ڈرائنگ روم سے برآمد ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...