مریم نواز کا اقدام، پنجاب فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اہم اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں جنگلات اور ماحولیات کا نظام کرپشن فری بنانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم قدم اٹھا لیا، 100 سال بعد انگریز دور کے بنائے گئے فاریسٹ ایکٹ میں تبدیلی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ
ای پی اے کا نوٹیفکیشن
روزنامہ جنگ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ماحول کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) جدید ٹیکنالوجی کے نظام ای فوس سے منسلک کردیا گیا ہے، اب ہر دستاویز پر مخصوص حوالہ نمبر اور کیو آر کوڈ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
یادداشت کی اہمیت
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات سے متعلق محکمے جدید ڈیجیٹل نظام ای فوس کے بغیر حکم جاری کریں گے نہ منظوری دیں گے۔ ڈیجیٹل نظام ای فوس کے سوا حکم جاری کرنے، منظوری دینے یا کوئی انتظامی فیصلہ کرنے والے کے خلاف کاروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کرنیوالی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او معطل
امپورٹ لائسنس کا جدید طریقہ
امپورٹ لائسنس کا اجراء بھی مکمل طور پر ای فوس ڈیجیٹل نظام سے ہی ہوگا، لیبارٹری سرٹیفکیشن، پروٹیکشن آرڈرز اور سرکاری سفارشات کا اجراء بھی ای فوس کے ذریعے ہوگا۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل نظام جعلسازی اور غیرقانونی اجازت ناموں کا خاتمہ ہے، ماحول کے تحفظ کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔








