کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
کینیڈا میں افغان شہری کی گرفتاری
ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اجنبیوں کے ہاتھوں اپنی بیوی کا ریپ کروانے والا شوہر: ’تم اکیلے کتے کی طرح مرو گے،‘ عدالت میں بیٹی کا اپنے ملزم والد سے سخت مکالمہ
گرفتاری کی تفصیلات
افغان جریدے کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کی حمایت، بدلتی صورتحال میں دیا مرزا کی وضاحت آگئی
عوامی تحفظ اور تحقیقات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے کے علاوہ قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔
مزید انکشافات
افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشتگردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی، ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔








