پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کا منفرد مقام
جامشورو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو روز میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے اضافہ ہوگیا
کیڈٹ کالج پٹارو کی اہمیت
کیڈٹ کالج پٹارو میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو ایک بہترین ادارہ ہے، نوجوانوں کی کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا اہم کردار ہے۔ کیڈٹ کالج کا ڈسپلن سزا نہیں بلکہ آزادی ہے،تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
پاکستان کی ترقی کا راستہ
’’جنگ ‘‘ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے، ٹیلنٹ کے بہترین استعمال سے ہی ترقی ممکن ہے۔ سندھ ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ دل کی طرح رہا ہے، جب قوم آواز دے تو آپ کو ہمت کے ساتھ جواب دینا ہے۔
مسلح افواج کا کردار
ہماری مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔








