بھینس چوری کی کوشش ناکام ، گاؤں میں بھینس چور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک
بھینس چوری کی ناکام کوشش
سکھر (ویب ڈیسک) روہڑی کے قریب گاؤں میں مبینہ بھینس چوری کی کوشش ناکام ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان
چوروں کی فائرنگ کا واقعہ
پولیس کے مطابق مزاحمت پر چوروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق چور گھر میں داخل ہو کر گائے کھول کر لے جا رہے تھے، مزاحمت پر چور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پولیس کا سرچ آپریشن
ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو اس دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک چور ہلاک ہوگیا۔
فرار ہونے والے چوروں کی تلاش
ایس ایس پی کے مطابق 2 زخمی چور علاقے میں چھپ گئے جن کی تلاش جاری ہے۔








