مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا: جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصالحتی مرکز کے غیرفعال ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
مصالحتی مرکز کی بندش
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس محسن کیانی ایک نجی بینک کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو مصالحتی مرکز بنایا تھا وہ بند پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
وکلاء، ججز اور عوام کی آگاہی
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پہلے وکلاء کو، پھر ججز کو اور اس کے بعد عوام کو کنوینس ہونا ہے۔
کیسز کا مصالحتی حل
جسٹس محسن کیانی کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو مطمئن ہونا ہو گا کہ کیسز مصالحت کے ذریعے بھی حل ہو سکتے ہیں۔








