پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کرگئے
انتقال کی خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل چیک اپ کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک آمد، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
علاج کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بسم اللہ خان کاکڑ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بسم اللہ خان کاکڑ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے۔
سیاسی خدمات اور اہمیت
بسم اللہ کاکڑ قلعہ عبداللہ سے صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں، ان کا بلوچستان میں پی پی پی کو فعال کرنے میں مرکزی کردار تھا۔ بسم اللہ کاکڑ کے انتقال پر سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








