ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد: کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو قرض کی فراہمی پر نظرثانی کرے، بھارت کا آئی ایم ایف سے مطالبہ

اہم اجلاس کی تفصیلات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں اسلام آباد کی تزئین و آرائش اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دونوں میں تکرار ہوئی، ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو، میں پانی لاتی ہوں، اس دوران تکرار زیادہ بڑھی تو ثنا نے کہا کہ گھر۔۔۔ مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی۔

چیف کمشنر کی بریفنگ

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید

ریڈ زون کی بیوٹیفیکیشن

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون بالخصوص وی وی آئی پی روٹس کی بیوٹیفیکیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم شاہراہوں کے اطراف دیدہ زیب لینڈسکیپنگ کی جائے، شہر بھر کو خوبصورت پھولوں اور فینسی لائٹس سے سجایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش

محسن نقوی نے جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کے فنشنگ کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور: آخر کہاں گئے؟ وزیراعلیٰ کے پی نے خود سچائی بیان کردی

حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا عکاس ہے۔ انہوں نے پورے اسلام آباد، خصوصاً وی وی آئی پی روٹ اور ریڈ زون کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد شہر کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے کارروائیوں میں کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

ڈینگی کی روک تھام

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی مشترکہ طور پر کام کریں۔ ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو جلد کلیئر کیا جائے اور ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے والے مقامات کے اطراف سرویلنس کو بڑھایا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...