طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل، جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو قصور وار قرار دے دیا
قتل کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں جے آئی ٹی نے امیر معصب اور امیر فتح کو قصور وار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان، ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب میں موجود، عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔
جے آئی ٹی کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی جے آئی ٹی ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سربراہی میں کام کررہی تھی، جے آئی ٹی میں ایس پی صدر انویسٹی گیشن میاں معظم، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اچھرہ قمرعباس اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن رائیونڈ شاہزیب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی منڈی کے مقدمے میں 29 اپریل تک ضمانت منظور
ملزمان کی شناخت
جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی میں امیر معصب کے ساتھ امیر فتح شامل ہے، مقدمہ میں ایک ملزم عارف بھٹی تاحال منظر عام سے غائب ہے۔ امیر معصب کے شوٹرز کو ٹاسک دیتے وقت امیر فتح بھی موجود تھا۔
ضمانت کی صورتحال
مقدمہ میں امیر معصب کی ضمانت کنفرم ہوچکی ہے، امیر فتح 24 دسمبر تک ضمانت پر ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو امیر فتح کی ضمانت خارج کی درخواست کی جائے گی۔








