پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس:’’ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی ‘‘ سپیکر نے کورم کی نشاندہی کو نظرانداز کردیا، کئی بل منظور
تعلیمی اداروں کی بندش کی تفصیلات
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تمام کالجز 12 جنوری 2026 بروز سوموار کو دوبارہ کھلیں گے۔ تعطیلات کے بعد تمام کلاسز باقاعدہ اور مکمل ہفتہ کے مطابق ہوں گی۔ بی ایس 4 سالہ پروگرامز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو کمزور کرنے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
امتحانات کا شیڈول
حکام کے مطابق بورڈز اور یونیورسٹیز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اطلاع
پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک ہوں گی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری
Follow For More @TheEduUpdates pic.twitter.com/7nNPUMGT7E— Education Updates (@TheEduUpdates) December 22, 2025








