یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کا مقدمہ، این سی سی آئی اے کے نامزد افسران کی ضمانتیں منظور
اہم پیش رفت: سعد الرحمان کی اہلیہ کے کیس میں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر جاوید سماء ٹی وی پاکستان کے برطانیہ میں بیورو چیف مقرر
ایف آئی اے میں کارروائی
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نامزد افسران کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں، جبکہ عدالت میں ملزمان پر عائد الزامات سے متعلق مختلف قانونی نکات بھی سامنے آئے ہیں۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم تفتیش کے دوران 4 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں کوڑے کے پہاڑ، لاکھوں زندگیاں خطرے میں، علاقہ مکینوں کا جینا اجیرن، حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
دفاع کا مؤقف
ملزمان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس ریکوری کا رشوت کے الزام سے کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ دفاع کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان اس کیس میں رشوت لینے میں ملوث نہیں ہیں اور ان پر جو مقدمہ منتھلی لینے کے الزام میں درج کیا گیا، اس میں اب تک کوئی متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا۔ وکلا کے مطابق مقدمہ محض الزامات پر مبنی ہے، جسے شواہد کے ذریعے ثابت نہیں کیا جا سکا۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسران کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کا حکم دے دیا۔








