لاہور میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی چھاونی کے علاقہ الفیصل ٹاون میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم
بہنوں کی شناخت
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس بنانے والوں کیلئے خوشخبری
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ نوجوان لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
تحقیقات کی صورتحال
لڑکیوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔








