پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام حکومتیں انہیں درست انداز میں چلانے میں ناکام رہیں،سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام حکومتیں انہیں درست انداز میں چلانے میں ناکام رہیں۔
نجکاری اور قومی اثاثے
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ نجکاری سے پہلے یہ طے ہونا چاہیے کہ ان اداروں کو نقصان پہنچانے والے کون تھے؟ جنہوں نے قومی اثاثوں کو تباہ کیا، پہلے ان کا احتساب کیا جائے۔ قومی ادارے قوم کی امانت ہیں، ان کی بندربانٹ قبول نہیں۔
پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام حکومتیں انہیں درست انداز میں چلانے میں ناکام رہیں۔ نجکاری سے پہلے یہ طے ہونا چاہیے کہ ان اداروں کو نقصان پہنچانے والے کون تھے؟ جنہوں نے قومی اثاثوں کو تباہ کیا، پہلے ان کا احتساب کیا جائے۔ قومی ادارے قوم کی امانت ہیں،…
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 22, 2025








