پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا، سی سی ڈی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
پولیس اہلکار کی منشیات فروشی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں ایک پولیس اہلکار منشیات فروش نکلا ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملنے گئے پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس اہلکار کیخلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والا کانسٹیبل محمد عاشق ہے، جسے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے حراست میں لینے کے بعد ڈیفنس پولیس کے حوالے کر دیا۔
اہلکار کی شناخت
لاہور نیوز کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ یہ اہلکار مبینہ طور پر ایس ایچ او باغبانپورہ کا خاص الخاص بتایا جاتا ہے۔








