لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے خوش خبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لائسنس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
لرننگ لائسنس کا حصول
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سب سے پہلے لرننگ لائسنس بنوائیں۔ شہری لرننگ لائسنس کیلئے آن لائن پورٹل یا لائسنسنگ سینٹر وزٹ کریں۔ 42 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریگولر لائسنس بنوائیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد فوری ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ، شہباز شریف نے افغانستان سے دہشتگردی پر اعتماد میں لیا
ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کارڈ والے لائسنس کے برابر ہے۔ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنسنگ سینٹر کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے، جبکہ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے۔ لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل کے جاری ہے۔
محفوظ سفر کے لئے لائسنس کی اہمیت
ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بعد ڈرائیو کریں، محفوظ سفر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔








