عمران خان اور فوج کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے،اینکرپرسن ڈاکٹر دانش کا دعویٰ
مفاہمت کی کوششیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوج کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں اپنی جگہ ایک حقیقت ہیں: ایک پاکستان کی سب سے بڑی ریاستی قوت ہے اور دوسرا عوام کی سب سے بڑی طاقت۔
یہ بھی پڑھیں: توصل خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر نوٹس کا اجراء، تحریری حکم نامہ
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا کردار
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے یہ مفاہمتی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔ سیاسی اور ریاستی درجہ حرارت کو کم کرنا دونوں فریقوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاہم خاص طور پر عمران خان کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ تحریکِ انصاف کی قیادت وہ خود اور ان کے باقاعدہ منتخب و مقرر کردہ عہدیدار کریں گے، یا بیرونِ ملک بیٹھے میڈیا ٹرولرز اور غیر ذمہ دار آوازیں پارٹی کی سمت کا تعین کریں گی۔
ڈاکٹر دانش کا بیان
عمران خان اور فوج کے درمیان مفاہمت کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں اپنی جگہ ایک حقیقت ہیں: ایک پاکستان کی سب سے بڑی ریاستی قوت ہے اور دوسرا عوام کی سب سے بڑی طاقت۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ذریعے یہ مفاہمتی عمل آگے بڑھ رہا ہے۔
سیاسی اور ریاستی درجۂ حرارت کو کم کرنا دونوں فریقوں کی…— Dr. Danish (official) (@DrDanish5) December 22, 2025








