خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، وادیاں برف سے ڈھک گئیں
برفباری کا سلسلہ جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
سیاحوں کی دلچسپی
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں سیاحوں نے برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے لواری ٹنل کا رخ کر لیا۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور گردونواح کے پہاڑوں پر برف باری کے بعد ہرجانب سفیدی چھاگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے
موسمی تبدیلی
ایبٹ آباد اور گلیات کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی
وادی نیلم کی صورتحال
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وادیاں برف سے ڈھک گئیں، اپر نیلم، اڑنگ کیل اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
چلاس میں برفباری
ادھر چلاس کے بالائی مقامات پر گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔








