ایئر بلیو 2010 طیارہ حادثہ؛ نجی ایئر لائن کو 5ارب سے زائد کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2010 میں ایئر بلیو کے طیارے کو حادثہ پیش آنے کے واقعے سے متعلق کیس میں نجی ایئر لائن کی تمام 8 اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے 05 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: رہائشی عمارت میں آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، قریبی مکانات بھی لپیٹ میں، 5 افراد جھلس گئے
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، عدالت نے متاثرین کی 8 اور ایئر بلیو کی 8 اپیلوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے یہ تحریری فیصلہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں لبنان شامل ہے، ایرانی سپیکر نے لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنا پرانا ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کردیا
معاوضے کی تقسیم
عدالت نے طیارہ حادثے میں ہونے والے نقصانات کے لیے معاوضے کے سول دعوے پر فیصلہ کیا۔ ایئر بلیو کو فی اپیل 1 لاکھ جبکہ مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
ہرجانہ کی ادائیگی
تحریری فیصلے کے مطابق:
- متاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین کا ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔
- متاثرہ راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین کی رقم فراہم کی جائے گی۔
- متاثرین میں شامل محمد الیاس کو 1101.868 ملین کا ہرجانہ دیا جائے گا۔
- گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین، متاثرین محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین اور کرنل (ر) شمیم اختر کو 606 ملین بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی آفرز اور انعامات کے ساتھ، ویوو کا پاکستان میں آفیشل ای اسٹور کا آغاز
اپیل کا معاملہ
متاثرین نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سول جج نے اپنے فیصلے میں جزوی طور پر فی کس ایک کروڑ روپے کی حد تک معاوضے کی اجازت دی تھی۔
عدالتی کارروائی
عدالت نے ایئر بلیو کو درخواستیں دائر کرنے اور عدالتی وقت کے ضیاع پر جرمانہ عائد کیا۔ متاثرین کی اپیلیں ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت رہیں، بعد ازاں ہائیکورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے واپس سیشن ججز کے دائرہ اختیار میں دے دیں۔








