پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے۔
سال 2025: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لئے افسوسناک سال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک سال ثابت ہوا، جب فلم، ٹیلی ویژن، سٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بااثر شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینکڑوں لاپتہ،12 افراد کے کوائف ، شواہد ، جنازے ، تصاویر سب موجو دہیں: پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ
اداکارہ عائشہ خان کا انتقال
تفصیلات کے مطابق سال کے دوران سینئر اداکارہ عائشہ خان کو 20 جون 2025 کو کراچی میں ان کی رہائش گاہ سے مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار اور تجربہ کار فنکاراؤں میں ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی، جبکہ طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔ یہ واقعہ شوبز حلقوں میں شدید تشویش اور افسوس کا باعث بنا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم لندن پہنچ گئے
مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو کی وفات
معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں کئی دھماکے ہوئے: ایرانی میڈیا
اداکارہ ہُمیرہ عابد کا انتقال
اداکار اور ماڈل امان علی کی والدہ، سابق اداکارہ ہُمیرہ عابد بھی 3 مئی 2025 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئیں، جنہوں نے ماضی میں شوبز میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا
لکی ڈئیر اور انور علی کا انتقال
مشہور تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر 2025 کو لاہور میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے، جبکہ نامور اداکار انور علی بھی 1 ستمبر کو بیماری کے باعث وفات پا گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز کا انتقال
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر 2025 کو برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت سنادی گئی
فلم رائٹر محمد کمال پاشا کی وفات
اسی سال، سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا بھی 3 اکتوبر 2025 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں کے سکرپٹس تحریر کیے اور پاکستانی سنیما کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
پاکستانی شوبز کا ناقابلِ تلافی نقصان
ان تمام شخصیات کا انتقال پاکستانی شوبز کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کا فن، محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دکھ اور سوگ کی لہر
ان فنکاروں کے انتقال سے نہ صرف انڈسٹری بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی گہرے دکھ اور سوگ کی لہر دوڑ گئی۔








