اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - گوجرانوالہ میں اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت خطرے میں ہے، مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں: خواجہ آصف
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ میں زہرہ قدیر کا قتل: ‘بیٹی کے سسرال میں دھلے ہوئے فرش کو دیکھ کر میری چھٹی حس نے بتایا کچھ برا ہو چکا ہے’
فائرنگ کا واقعہ
ڈھکی پلکی کے ملزم اشفاق کو پولیس پھولوں والے باغ کی طرف برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ نوشہرہ سانسی روڈ کی جانب سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور ملزم اشفاق کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، گھروں، فصلوں کو نقصان
پولیس کی جوابی کارروائی
پولیس نے جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق کو گولیاں لگ گئیں۔ اس دوران گولیاں پولیس وین پر بھی لگیں۔ اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا۔
تحقیقات کا آغاز
پولیس نے ملزم کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف ناکہ بندی کر دی ہے۔ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔








